کورونا وائرس: دنیا میں 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد افراد متاثر
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 29 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 27 لاکھ 96 ہزار 139 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جبکہ فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔عالمی اداراے صحت کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 62 ہزار 526 تک پہنچ گئی ہے جبکہ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 34 ہزار زائد ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے۔