کورونا معاملہ، وزیراعظم کی صدارت میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری ہے جس میں صوبائی وزرائے اعلی، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین این ڈی ایم اے، ظفر مرزا اور فردوس عاشق اعوان بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا سے متعلق ملک کی مجموعی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، نیشنل کمانڈ کو آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر کی تجاویز پر بریفنگ کے علاوہ کورونا کے اعدادوشمار سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وائرس سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی، ڈیجیٹل ٹریکنگ اور مختلف علاقوں میں محدود آئسولیشن کے علاوہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت 6 سے 20 ہزار روزانہ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کورونا ٹائیگر فورس کے معاملات بھی زیر بحث رہے۔