کورونا علاج کیلیے مزید اسپتالوں کو پیسیو ایمونائزیشن کی اجازت مل گئی

محکمہ صحت سندھ نے کورونا علاج کیلئے پیسیو ایمونائزیشن کو مزید بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں کورونا علاج کے لیے حکومت نے کوششیں تیز کردیں، محکمہ صحت سندھ نے کورونا علاج کیلئے پیسیو ایمونائزیشن کو مزید بڑھانے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق این آئی بی ڈی کےعلاوہ مزید 2 اسپتال تجرباتی بنیادوں پر پیسیو ایمونائزیشن تھراپی پر کام کرسکیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرروتھ فاؤ سول اسپتال،لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں پیسیو ایمونائزیشن تھراپی کرسکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔