کورونا سے سابق وزیر کی موت کا مذاق اُڑانے پر خاتون لیکچرار گرفتار
ڈھاکا: کورونا سے متعلق فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کرنے پر خاتون لیکچرار کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ بنگلادیش میں پیش آیا جہاں یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے سابق وزیر صحت کی موت کا مذاق اڑایا اور وہ متنازع ڈیجیٹل سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئیں، جس پر 28 سالہ خاتون لیکچرار منیرہ کو گرفتار کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون لیکچرار نے سابق وزیر صحت کی موت پر تضحیک آمیز کمنٹس کیے اور مردہ شخص کا مذاق اڑایا جو وائرل ہوگئے جب کہ اس سے منفی تاثرات ابھارنے اور ملک کا تشخص خراب کرنے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
تاہم بعد ازاں خاتون نے اپنے کمنٹس کو ڈیلیٹ کردیا اور اس پر معافی بھی مانگی۔