کورونا سے بچاؤ، 50 سالہ اور بیمار سینیٹ ملازمین کی 3 اپریل تک چھٹیاں

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے 50 سال سے زائد عمر اور بیمار سینیٹ ملازمین کو 3 اپریل تک چھٹیاں دے دی گئیں۔
تمام سینیٹ ملازمین کے لیے چیئرمین صادق سنجرانی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ ملازمین کو 3 اپریل تک نئی ہدایات پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل، جوائنٹ اور ڈپٹی سیکریٹریز کو بھی متبادل ڈیوٹیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایوان بالا کی خواتین ملازمین کو بھی دفتر آنے سے استثنی مل گیا۔ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور سیکیورٹی کے آفسز معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی، سینیٹ آفس کے ملازمین 9 سے 2 بجے تک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔