کورونا سے اب تک 30 لاکھ سے زائد اموات

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 30 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 96 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔اور فعال کیسز کی تعداد1 کروڑ79 لاکھ سے زائد ہے۔جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہیں ۔ تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 78 ہزار993 تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ42 لاکھ87 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ37 لاکھ 58ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔