کورونا زدگان 40 ہزار سے متجاوز، 873 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1352 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مصدقہ کیسز 40 ہزار 151 ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے جب کہ اب تک 11 ہزار 341 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی ہے۔ ان میں سے سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار544، آزاد کشمیر میں 112، اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 39 زندگیوں کے چراغ گل کردیے جس کے بعد ملک میں کورونا سے 873 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جان کی بازی ہار چکا۔ علاوہ ازیں 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔