کورونا زدگان 25 ہزار 837، 594 جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 30 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ یوں کورونا کے مصدقہ مریض 25 ہزار 837 ہوگئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 594 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 10033، سندھ میں 9093، خیبرپختونخوا 3956، بلوچستان 1725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 594 ہو گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 183، سندھ میں 171، بلوچستان 24، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 163 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔