کورونا زدگان 18 ہزار سے متجاوز، 417 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 1297 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا زدگان کی تعداد 18 ہزار 113 ہوگئی اور 32 مزید اموات کے بعد ہلاکتیں 417 ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 164 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 1297 شہریوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی، 4 ہزار 715 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 733 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6675، خیبر پختونخوا 2799، بلوچستان 1136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اور گلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 32 افراد کورونا کا شکار ہوکر لقمۂ اجل بنے، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق لوگوں کی تعداد 417 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 161 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 118، پنجاب میں 115، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔