کورونا خدشہ، 8 ٹرینیں معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر 8 ٹرینیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 25 مارچ سے کراچی جانے والی 8 ٹرینیں بند کردی جائیں گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت کی درخواست پرکیا، جو ٹرینین معطل کی جارہی ہیں، ان مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کریں گے، ریلوے کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ کرایہ واپس کرسکیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔