کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، کیسز 80 ہزار سے متجاوز، 1688 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وبا کی ہر روز بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4,131 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 1688 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 95 ہزار 334 ٹیسٹ کیے جاچکے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 ہزار 131 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار 463 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 570، سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 490، بلوچستان میں 49، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار 86 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 29 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 897، بلوچستان میں 4 ہزار 740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان 779 اور آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 688 تک جاپہنچی ہے۔
کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔