کورونا بحران: کے پی کے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا بحران سے مقابلے میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے خیبرپختون خوا میں پاک فوج تعینات کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کے پی کے حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاویز کر چکی ہے، جب کہ ۳۵ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔