کورونا بحران: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اس اہم اجلاس میں آرمی چیف سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات اور موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
لاک ڈاؤن میں نرمی یا اضافے سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسد عمر کی قیادت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تجاویز تیار کی ہیں۔
خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر روز اول سے اس بحران سے نمٹنے کے لیے موثر اور مربوط اقدامات کر رہا ہے۔
گزشتہ اجلاس میں بھی کورونا سے نمٹنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔