کورونا بحران: نئی جنگ شروع، امریکا کا چین پر مقدمہ
امریکی نے کورونا بحران کو بنیاد بناتے ہوئے چین کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری نے کورونا وائرس سے متعلق ادھوری معلومات کی فراہمی پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔
میسوری کے اٹارنی جنرل نے فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا، جس میں چین پر کورونا وائرس سے متعلق اہم اور ضروری معلومات کو چھپانے کا الزام عائد کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ چین نے وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا نہ بتا کر دنیا کو بڑے خطرے سے دو چار کر دیا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کئی بار چین کو اس وائرس کا ذمے دار ٹھہرا چکے ہیں، امریکی تاجر بھی چین کیخلاف ایسے ہی مقدمات دائر کرچکے ہیں۔