کورونا بحران: مزید 6 اموات، ہلاکتیں 113 ہوگئیں

کراچی: کورونا بحران کا قہر جاری ہے، ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد 113 ہوگئیں، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6146 تک پہنچی چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر سے کورونا وائرس کے 162 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ اب تک 41 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ اس بحران کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون جاری ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے۔
البتہ تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ڈرائی کلیننگ اور دیگر صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔