کورونا بحران:متاثرین 44 ہزار کے قریب، 939 جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 966 ہوگئی جب کہ 939 افراد جاں بحق ہوچکے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 ہزار 957 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 292 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں 15 ہزار 976، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، اسلام آباد 1034، گلگت بلتستان 550 اور آزاد کشمیر میں 115 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 12 ہزار 489 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 36 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 939 ہوگئی۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 334 اموات ہوئیں، سندھ میں 280، پنجاب میں 273، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔