کورونا، 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 90 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق

چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں 4 لاکھ 90 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 6 ہزار 500 افراد ہلاک ہوئے شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 11 لاکھ 49 ہزار 300 ہو گئی ہیں۔یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 215 ممالک اور علاقوں میں 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 3 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔تفصِلات کے مطابق اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 29 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کورونا کے ایک دن میں مزید 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔جبکہ برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 56 ہزار ہو گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔