کورونا، غیر تصدیق شدہ کٹس کی بھرمار، بیمار کو صحت مند قرار دینا سنگین ہوگا، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہورہی ہے، بیمارمریض کو صحت مند قرار دینے کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہوگا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، پاکستان میں صرف تصدیق شدہ کٹس درآمد کی جائیں۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بیان پر ترجمان این ڈی ایم اے نے جواب دیتے ہوئے کہا کورونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس نہیں منگوائیں، وہ چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے مل رہی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا چین کی حکومت نے جو کٹس دی ہیں وہ تصدیق شدہ ہیں۔