کرکٹر رومان رئیس کے ہاں ننھی پری کی آمد!

کراچی: قومی کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
رومان رئیس نے بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قرار دیا ہے۔
رومان رئیس نے بیٹی کا نام روحا رئیس خان رکھا ہے۔ ننھی گڑیا کے کان میں اذان اس کے دادا یعنی رومان رئیس کے والد نے دی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور خدا سے اپنی بیٹی اور گھروالوں کے لیے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔