کرنل طارق کی قیادت میں ایف سی سرحدی علاقوں کے مسائل حل کر رہی ہے: اسفند یار
چاغی: ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت میر اسفندر یار خان یار محمد زئی اور اہلیان پاک ایران سرحدی علاقے راجئے نے ایف سی تفتان 148 ونگ راجئے کے کمانڈر کرنل طارق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کاوشوں سے سرحدی علاقوں کے دیرینہ مسائل حل ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ راجئے کے کلی میں واقع اسکول جو استاد نہ ہونے کی وجہ سے ایک عرصے سے بند پڑا تھا، اب یہ اسکول کرنل طارق کی کوششوں سے دوبارہ فعال ہوگیا، یہ طلبا کے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے۔
انھوں نے راجئے کے بیسک ہیلتھ یونٹ سینٹر اسپتال میں سرامک ٹائلز لگا کر، پردوں اور فرنیچر کی فراہمی سے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
ایف سی سرحدوں علاقوں کے مسائل حل کر رہی ہے اور ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔