کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
کراچی: شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے، تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی جب کہ شہر میں متوازی سمت کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔