کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

کراچی: کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایئر بس 320 طیارہ کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانس سے آنے والی ماہرین کی ٹیم نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،11 رُکنی ٹیم اتوار کو تحقیقات مکمل کرلے گی اور پیر کو واپس روانہ ہوجائے گی، ٹیم اپنے ہمراہ بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کرنے کے لیے فرانس لے جائے گی۔
دوسری جانب جائے حادثہ سے طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل ہونے کا امکان ہے، تباہ شدہ جہاز کا ایک انجن ابھی بھی جائے حادثہ پر موجود ہے، انجن کو کرین کی مدد سے مکان کی چھت سے اتارا جائے گا۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ طیارہ سانحے میں جاں بحق 60 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں سے 51 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ورثا ءنے41 میتوں کی شناخت فزیکل طریقے سے کی، 18 جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوئی جب کہ ایک جاں بحق شخص کی شناخت ڈینٹل ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی، 37 میتیں اس وقت مختلف سرد خانوں میں موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔