کراچی: رینجرز اور آرمی کے جوانوں کی مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پاک آرمی کے جوانوں نے مخیر حضرات کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں راشن اور اشیائے خورونوش تقسیم کیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا بحران کے باعث نافذ حفاظتی لاک ڈاؤن کے دوران کورنگی (UC-31)، ضیاء کالونی، ایس ایف ٹی (UC-13)، کھوکھراپار ملیر، لانڈھی اور عظیم گبول گوٹھ کے علاقوں میں راشن اور اشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں۔
اس دوران دیہاڑی دار طبقہ اور بے روزگار افراد میں راشن کے 2 ہزار سے زائد بیگز تقسیم کیے گئے۔
پاک آرمی اور رینجرز کی جانب سے شہریوں کو سوشل ڈسٹینسنگ اور کورونا سے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پاک آرمی

کراچی:۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پاک آرمی کے جوانوں نے مخیر حضرات کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں راشن واشیاء خوردنوش کی تقسیم کیا۔ #VOS#Rangers#PakArmy#Covid19

Posted by Voice of Sindh on Tuesday, April 14, 2020

ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ نظم وضبط کو برقرار رکھیں، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، تاکہ آپ کی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پاک آرمی اور سندھ رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔