کراچی: دُکانیں کھولنے پر گرفتار تاجروں کی ضمانت

کراچی: عدالت نے دکانیں کھولنے پر گرفتار کیے گئے تاجروں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر گرفتار 6 تاجروں کی عدالت نے درخواستِ ضمانت منظور کرلی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے پابندی کے باوجود گزشتہ دنوں دکانیں کھولنے پر تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔