کراچی اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ۔

کراچی:کراچی کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باوجود اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن کے صدر محمد رضوان نے کہا کہ  اگر سندھ حکومت کی جانب سے کوئی نیا حکم نامہ یا نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوتا تو ہم 2 اپریل بروز جمعرات مارکیٹیں کھول دیں گے۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے 15 دن کا نوٹیفیکيشن جاری کيا گیاتھا جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے ۔صدر اليکٹرانکس ڈيلر ايسوسی ايشن نے صوبائی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے مزید کہا کلہ دکانداروں کے پاس بھی پيسے ختم ہوگئےہيں، الیکٹرونکس کا سامنا  مال بِکے گا تو ہی گھر چلے گا کیونکہ تنخواہيں دينے کے پيسے بھی نہيں ہیں۔صدر الیکٹرانکس ڈیلر نے مطالبہ کیا کہ احتياطی تدابير کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔