کراٹے گرانڈ ماسٹر اشرف طائی شدید مالی مشکلات سے دوچار!

کراچی: پاکستان کے معروف کراٹے گرانڈ ماسٹر محمد اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے۔
ملک میں کراٹے کے کھیل کو متعارف کرانے والے اشرف طائی کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کردی، مطالبات کے حق میں آج کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف طائی کی اہلیہ سیدہ ثمینہ نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ پر جاری ترقیاتی کام اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بندش سے ان کی آمدن کا واحد ذریعہ نمائش پر واقع کے جی اے جیم خانہ بھی پڑا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اشرف طائی کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ان کے تربیتی مراکز کو ایس او پی کے تحت شام پانچ بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔