کاشتکاروں کا عوام سے چپس سے متعلق انوکھا مطالبہ

برسلز: بیلجیم کے کاشتکاروں کا عجب مطالبہ اٹھ کر سامنے آیا ہے ،کاشتکاروں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ہفتے میں صرف دو بار چپس کھائیں۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیم کی عوام چپس پسند کرتی ہے جبکہ یہاں یہ بھی مشہور ہے کہ وہ انھیں مایونیز کےساتھ کھاتے ہیں، تاہم مشکلات کا شکار آلو کے کاشتکاروں نے اپنی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ہفتے میں دو مرتبہ چپس کھائیں۔ آلو کے کاشتکاروں کی یونین بیلجاپوم کے رکن رومین کولز نےاس درخواست کو اپنی بقا  کیلئے اہم قرار دیا ہےکیونکہ کورونا وائرس کے باعث برآمدات کے شعبے کو شدید نقصان پہنچاہے۔اس وقت تقریباً ساڑھے 7 لاکھ ٹن آلو بیلجیم کےویئر ہاؤسز میں پڑے ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث ان کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔