ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر وی او ایس کی کمانڈر اے این ایف پنجاب سے ملاقات

کراچی: گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ اور وائس آف سندھ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال جیلانی کی فورس کمانڈر اے این ایف پنجاب، بریگیڈیئر سکندر حیات سے ملاقات۔
دانیال جیلانی اور کمانڈر اے این ایف پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات کے درمیان ملاقات میں بامقصد مکالمہ کیا گیا۔ بریگیڈیئر سکندر حیات کا کہنا تھا کہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں، جن کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے اے این ایف کی کارروائیاں سب کے سامنے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا بڑھتا رجحان تشویش ناک ہے، اس کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں، ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، جلد اس سلسلے کا خاتمہ ہوگا۔ ملک و معاشرہ منشیات سے پاک کرنے کا ہدف ضرور پورا ہوگا۔

بریگیڈیئر سکندر حیات نے دانیال جیلانی کے کردار کو سراہا اور اُن کی خدمات کے اعتراف میں اُنہیں تعریفی سند عطا کی۔


دانیال جیلانی نے اس موقع پر کمانڈر اے این ایف پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور شیلڈ عطا کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔