ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نند کورونا سے جاں بحق
کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئیں۔
صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے بتایا کہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے متاثر تھیں جو جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔
مکیش چاولہ کے مطابق نند کے انتقال کی وجہ سے وزیر صحت سندھ آج کے اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر وزراء نے عذرا پیچوہو کی نند کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔