ڈاکٹر شہباز گل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن تعینات
اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سے اب تک کسی باضابطہ عہدے کے بغیر کام کر رہے تھے۔ انہیں اس بات پر کافی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا جاتا رہا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے 13 مئی کو ڈاکٹر شہباز گل کو اپنا معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا یہ عہدہ اعزازی ہوگا۔