ڈالر دو روپے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا اور  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 464 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے آغاز میں 100 انڈیکس 32ہزار 422 پوائنٹس سے 31ہزار 893 کی سطح پر چلا گیا۔

دوسری جانب  انٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے سستا ہوکر 160روپے 36 پیسےکاہوگیا ہے، ایک ہفتےکے دوران انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 6روپے62 پیسے کم ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 2روپے کمی کے بعد 159 روپے50 پیسے کاہوگیا جب کہ  یورو 1 روپے کم ہوکر 172 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی  پاؤنڈ 2روپے سستا ہوکر 197روپےکاہوگیا ہے جب کہ سعودی ریال 30 پیسے سستا ہوکر 40 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔