چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی وزیراعلیٰ سںدھ سے ملاقات
کراچی: چین کے میڈیکل سیکٹر کے 9 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس پر قابو پایا، جانی نقصان پر افسوس ہے، ہمیں اس وبا پر قابو پانے کے لیے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں، ہمیں آپ سے ریپڈ ٹیسٹنگ مشینری اور کٹس چاہئیں، ہمارے بہت ہی محدود وسائل ہیں، ہم 2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں۔
چین کے وفد نے کہا کہ ہماری حکومت سندھ حکومت کی ہر قسم کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ وفد نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو کہیں کہ گھروں کی کھڑکیاں کھول کر قدرتی ہوا لیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا بغیر علامت کے بھی کورونا وائرس کے مریض ظاہر ہوئے ہیں، جس پر چینی میڈیکل ٹیم نے کہا ایسے مریضوں کا بھی آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے، راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہیے، نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔