چین، 197 فٹ بلندی سے گرنے والی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

بیجنگ: 197 فٹ بلندی سے حادثاتی طور پر گرنے والی چینی بچی کی زندگی خوش قسمتی سے بچ گئی، یہ حادثہ چین کے مقامی پارک میں پیش آیا۔
پارک میں قائم گلاس واک وے پر چینی بچی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بدقسمتی سے حفاظتی کٹ نے بھی ساتھ نہ دیا۔ عموماً پارک انتظامیہ گلاس واک وے استعمال کرنے کے لیے شہریوں کو حفاظتی کٹ پہناتی ہے تاکہ وہ کسی بھی حادثے کے نتیجے میں خود کو محفوظ رکھ سکیں لیکن مذکورہ بچی جب گری تو کٹ بھی کھل گئی۔
معجزانہ طور پر لڑکی تو بچ گئی لیکن اس کے جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔