چیف جسٹس پاکستان کا کورونا ٹیسٹ، رپورٹ منفی
اسلام آباد: ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب گلزار احمد ،ان کے اہل خانہ اور سیکریٹری کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے، تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمٰی کے اسٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نائب قاصد احسان کا علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا ۔عدالت عظمیٰ کے ترجمان کے مطابق نائب قاصد احسان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے پولی کلینک آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ،جہاں اسے علاج معالجے کی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد اور ان کے خاندان کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو منفی آیا ہے۔