چھہ جون کو فسادات کی سازش کی گئی تھی، سندھ ایکشن کمیٹی

sindh Action comittee

کراچی سندھ ایکشن کمیٹی کے اہم رہنمائون نے الزام عائد کیا ہے کہ چھہ جون کو بحریہ ٹائون کے سامنے ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے دوران فسادات کرانے کی سازش کی گئی تھی، جس مین پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں شریک تھیں. کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے اہم رہنمائوں سابق ڈپٹی اسپیکر جلال محمود شاہ، ڈاکٹر قادر مگسی، ریاض چانڈیو، اور دیگر نے کہا کہ چھہ جون کو ہنگامہ آرائی کے بعد وہ حیدرآباد روانہ ہوگئے تھے اگر کراچی میں پریس کانفرنس کرنے آتے تو فسادات کا خدشہ تھا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں لسانی بنیادوں پر لوگوں کو لڑوانا چاہتی ہیں اس لئے ہم نے اس فساد کو روکنے کی کوشش کی. دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلام محمود شاہ، قادر مگسی، ریاض چانڈیو اور دیگر رہنمائوں کی پچیس پچیس ہزار روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔