چوبیس گھنٹوں میں برطانیہ میں 4,322 نئے کورونا کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں برطانیہ میں 4,322 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں ساتھ ہی وائرس سے نئی اموات کی تعداد 27 ہے جبکہ اب تک برطانیہ میں 41,732 کورونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں ساتح ہی ملک میں کورونا کی مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں جس کے بعد برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول جانے والے سیکڑوں بچے آئسولیٹ کر دیے گئے۔ تفصِلات کے مطابق مانچسٹر میں اسکولز دوبارہ کھلنے کے چند دن بعد ہی سیکڑوں بچوں کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا، 15 اسکولوں کے ایک ہزار سے زائد بچوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کقرونا وائرس کے مثبت کیسز پرائمری اسکولوں میں سامنے آئے تھے، جس پر بچوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا، سیکنڈری اسکولوں کے بھی 200 طلبہ کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔