پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا سندھ بجٹ کے موقع پر انوکھا احتجاج
PTI sindh Budget
کراچی۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا انوکھا احتجاج۔ خستہ حال بس میں سفر کرکے سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ راجہ اظہر نے کھٹارا بس میں سوار ہوکر اپنا وڈیو پیغام ریکارڈ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان خستہ حال بس میں سوار ہوکر سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جائیں گے۔ راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں 14 کھرب روپے کا بجٹ پیش ہوگا لیکن چودہ برسوں کے دوران کراچی کو ٹرانسپورٹ نہیں دیا گیا کیونکہ ٹرانسپورٹ کے بجٹ پر ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔