پیٹرول کی قیمت میں39 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد:ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں35سے39 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے

پیٹرولیم ڈویژن  زرائع کے مطابق آئندہ ماہ میں  پیٹرول کی قیمت میں 35سے39روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔ حکومت نے رواں ماہ30ڈالر فی بیرل تیل خریدا۔درآمدی تیل کی لاگت 37 روپے 34پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔ مقامی سطح پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 35روپے ٹیکس عائد ہے۔ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 72روپے34پسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 112روپے فی لیٹر ہے۔ دوسری جانب اوگرا نے آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالہ سے کام شروع کر دیا ہے ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔