پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ 15 روز قبل پیٹرول کی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر تھی۔دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔