پیزا بنانے کی آسان ترکیب
بہت سادہ سا یہ پیزا فوری ضرورت کے لئے آسان ہے
اجزاء:
میدہ 1کپ
بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کے چمچ
مکھن ڈیڑھ اونس
دودھ پاؤ کپ
پیاز 1 عدد چھوٹا
ٹماٹر 2 عدد باریک قتلے کاٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
پنیر 3 اونس کدو کش
پکا ہوا چکن ایک کھانے کا چمچ چھوٹے ٹکڑے
کٹی ہری مرچ ایک عدد
ترکیب:
میدے میں ایک اونس مکھن بیکنگ پاؤڈر اور نمک ملا کر دودھ سے گوندھ کر ملائم کر لیں اسے بیل لیں پیزا پلیٹ یا ٹرے میں ہلکا سا آئل گا کر اس میں رکھ دیں باقی آدھا اونس مکھن پین میں گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر کے پیزاپر پھیلا دیں پھر پنیر پھیلا کر اس کے اوپر گوشت جال کی شکل میں پھیلا دیں اب اسے 120 سینٹی ڈگری گریڈ پر 20 منٹ کے لئے بیک کر لیں گولڈن براؤن ہونے پر نکال کر سرو کریں