پٹرول قلت سے تجارتی سرگرمیاں محدود

راولپنڈی/ پشاور/ کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کے بعد کئی شہروں میں پٹرول کی قلت، محدود مقدار میں فروخت سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پٹرول کے بحران میں بہتری آنا شروع ہوگئی، دونوں شہروں کے زیادہ تر پٹرول پمپوں پر دستیاب تاہم دیہی علاقوں کے پمپوں پر قلت برقرار ہے، اکثر پر گاہکوں کو محدود مقدار میں پٹرول دیا جارہا ہے۔ حکومت نے تیل سستا کیا لیکن بحران نے سر اٹھالیا۔
وفاقی حکومت کے نوٹس پر اوگرا متحرک، نویں روز زیادہ تر پمپ کھلے، بعض بڑے پمپوں پر اب بھی موٹر سائیکل کو دو سے ڈھائی لیٹر اور گاڑی کو دس سے پندرہ لیٹر پٹرول دیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں قلت ہے، کراچی میں متعدد پٹرول پمپس مکمل طور پر بند ہیں ،لاہورمیں 400 پٹرول پمپس میں سے اکثر بند ہیں، شہر کو صرف چھ سے سات لاکھ لیٹر تیل فراہم کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔