پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ

لاہور : پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کوروناکی شرح سب سے زیادہ ہے ، اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سے شہید ہوچکی ہے۔ جبکہ 20 فیصد ڈاکٹر اور ہیلتھ پروفیشنلزکورونا سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں طبی عملےکے 2940 ٹیسٹ کرائے گئے، طبی عملے کے562افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفریدظفر کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا ۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سےشہیدہوئیں، ایم ایس جنرل اسپتال صلاح الدین، ڈاکٹرسلمان حسیب،ڈاکٹرعاطف چوہدری، ڈاکٹرخضرحیات بھی کورونا کا شکار ہوئے جبکہ ڈاکٹرمعروف وینس اور ینگ ڈاکٹرزمیں بھی کوروناسے متاثر ہوئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کوروناکےباعث اسپتالوں میں ہرقسم کی سرجری اورآپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری صحت سپیشلا ئزد ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔