پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا

لاہور میں 36گھروں اور 43 کمرشل مقامات پر ڈینگی لارواپایا گیا، راولپنڈی کے 309گھروں اور 367مقامات پر لاروا موجود ہے۔ ڈینگی متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے 5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی کیسز پنجاب کے شہر حافظ آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور راولپنڈی سامنے آئے، صوبے میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 39 ہوگئی ہے جبکہ 2 شہروں سے ایک ہفتے میں 773مقامات سے ڈینگی لاروا پایا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔