پنجاب میں دھند، حادثات کا خطرہ بڑھ گیا
پنجاب بھر میں دھند نے اپنے ڈیرے ڈال لیے، شہریوں کو حادثات سے بچانے کیلئے انتظامیہ نے ملتان سے سکھر موٹر وے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھدن کے باعث ایم فائیو موٹر وے ملتان سے سکھر، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے عبدالحکیم، اور ملتان سے خانیوال موٹروے بھی بند کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج بھی لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند چھائی رہی جس کے باعث حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک رہ گئی۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر حد نگاہ صفر سے سو میٹر ہے جبکہ ملتان، ساہیوال، ہڑپہ، چچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں بھی دھند ہے۔جس کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔