پنجاب میں بازاروں کے اوقات کار بڑھانے اور مزارات کھولنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے عید الفطر تک بازاروں اور شاپنگ مالز کو رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ۔
وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پنجاب کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کورونا نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعے سے عید الفطر تک بازاروں اور شاپنگ مالز میں رات دس بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں تمام صوفیا کے مزارات بھی جمعے سے کھول دیے جائیں گے جہاں زائرین کو 24 گھنٹے داخلے کی اجازت ہوگی۔