پروفیسر کا نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو!
لاہور: پی سی بی کی جانب سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹو آیا ہے۔
پروفیسر کے نام سے معروف کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ناصرف وہ خود تشویش میں مبتلا ہوئے بلکہ خاندان کے دیگر افراد کے بھی مرض کا شکار ہونے کے خطرات لاحق ہوگئے۔
احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اہل خانہ کے ہمراہ کورونا ٹیسٹ ایک نجی لیبارٹری سے دوبارہ کروایا جس کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔ انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے سب کی موذی مرض سے تحفظ کی دعا بھی کی۔