پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے کا باپ پر چھری سے حملہ
ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا اور خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق زخمی باپ بیٹوں کی شناخت عرفان اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ عامر کافی دیر تک پب جی گیم کھیلتا رہا تو باپ عرفان نے روکنے کی کوشش کی، تلاخ کلامی پر ملزم نے باپ کی گردن پر چھری سے حملہ کیا۔انسپکٹر اروند موہن شرما کے مطابق نوجوان عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا اور اس کا علاج چل رہا ہے، عامر نے باپ پر حملے کے بعد خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔