پاک بھارت ٹاکرا، شعیب اختر کے مزید دلائل سامنے آگئے

راولپنڈی: پاک بھارت امدادی مقابلوں کے حوالے سے شعیب اختر کے مزید دلائل سامنے آئے ہیں۔
سابق قومی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کورونا متاثرین کے لیے پاک بھارت امدادی مقابلوں کی تجویز دی تھی، سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے پاس بہت رقم اور اسے فنڈز حاصل کرنے کے لیے پاکستان سے کھیلنے کی ضرورت نہیں ۔
اس حوالے سے ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات چیت میں شعیب اختر نے کہاکہ جو میں کہنا چاہتا تھا وہ کپیل دیو سمجھے نہیں، یہ وقت مل کر فنڈز جمع کرنے کا ہے، میں وسیع تناظر میں بات کررہا ہوں،آپ ایک میچ سے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کھینچ سکتے ہیں اور اس سے کثیر ریونیو حاصل ہوگا، کپیل کہتے ہیں کہ انہیں پیسوں کی ضرورت نہیں، واقعی ایسا ہوگا مگر دوسروں کو ضرورت ہے، میرے خیال میں جلد اس تجویز پر غور ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔