پاکستان کےساتھ چین کاتعاون قابل تحسین ہے،گورنرسندھ عمران اسماعیل

کراچی : کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سے دوسرا طیارہ طبی سازو سامان لیکر کراچی پہنچ گیا اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کےساتھ چین کا کاتعاون قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے دوسرا خصوصی طیارہ طبی سازو سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا،علی بابااورجیک مافاؤنڈیشن کی جانب سےسامان بھیجاگیا ہے گورنرسندھ عمران اسماعیل نےچین سےآنےوالی50ہزارکٹس ایئرپورٹ پر وصول کی ،

اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا چین سے پاکستان کیلئے 56ہزار کٹس آئی ہیں ، چین کی جانب سے بھجوایاگیا سامان این ڈی ایم اے کےحوالےکیا جائے گا ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ چین کا کاتعاون قابل تحسین ہے ، حکومت کی کوشش ہے چین کیساتھ ملکر اس وبا پر قابو پایا جائے، نادارخاندان کیلئے3ہزارماہانہ دےرہےہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔