پاکستان میں کورونا کے مزید 3 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 46 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 284 کورونا مریض صحتیاب ہوئے جبکہ ملک میں کورونا کے 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کہا کہ ملک میں24 گھنٹے میں41 ہزار574 کوروناٹیسٹ کیے گئےاور ابتک 72 لاکھ 43 ہزار 650 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے 328 مریض وینٹی لیٹر اور 630 اسپتالوں میں کورونا کے 2903 مریض زیر علاج ہیں۔جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔